ساہیوال،مو ٹر سائیکل اور پولٹری فارم کی گاڑی کی ٹکر ،مو ٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل جاں بحق ،ڈرائیورکو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 15:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) نور شاہ کچا روڈ پر چک 71/4Rکے قریب مو ٹر سائیکل اور پولٹری فارم کی گاڑی کی ٹکر کے نتیجہ میں مو ٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل ارشد علی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیورکو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹبی امر سہو کا رہائی پولیس کانسٹیبل ارشد علی اپنی مو ٹر سائیکل پر پولیس لائن ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ چک 71/4Rکے قریب ایک پولٹری فارم سے نکلنے والی مر غیوں سے لوڈ گاڑی نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ارشد علی مو قع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس فتح شیر نے مقدمہ درج کر کے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں