میں نے کبھی ایسے معاملات میں حصہ نہیں لیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں فیک ہیں:ساہیوال(عبدالوھاب خالد سے حاجی شیخ محمد چوہان چیرمین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل

جہاں پر وہ مقام بتا رہے ہیں وہاں پر میرا ایک بھی ذاتی مرلہ نہیں ہے ۔میرے کسی بھائی کی جائیداد نہیں ہے میرے چار بھائی ہیں کسی کی بھی وہاں کوئی زمین نہیں ہے

جمعہ 18 جون 2021 16:23

میں نے کبھی ایسے معاملات میں حصہ نہیں لیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالوھاب خالد) حاجی شیخ محمد چوہان چیرمین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل ڈسڑکٹ ساہیوال نے کہا ہے کہ میں نے کبھی ایسے معاملات میں حصہ نہیں لیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں فیک ہیں ۔جہاں پر وہ مقام بتا رہے ہیں وہاں پر میرا ایک بھی ذاتی مرلہ نہیں ہے ۔میرے کسی بھائی کی جائیداد نہیں ہے میرے چار بھائی ہیں کسی کی بھی وہاں کوئی زمین نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بلکہ میرے پورے خاندان میں سے کسی کی وہاں کوئی زمین نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے بتائی۔انکا کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے سیاسی مخالفین ہیں جنہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ کام کیا ہے۔یہ ہمارا امیج خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔میرا ایمان اللہ پر ہے ۔میرے مقابلے میں پچیس سے تیس سیاستدان تک رہے ہیں لیکن اللہ نے مجھے ہمیشہ فتح دی سیاسی مخالفین نے لاکھوں روپے بھی بھرے لیکن اللہ نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا ہے۔ ہم نے کبھی کسی کے مال پر قبضہ نہیں کیا۔

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments