ساہیوال، مختلف حادثات ،بجلی کا جھٹکا لگنے سے دو خواتین ،بوڑھے سمیت 3جاں بحق،کھیت سے 50سالہ شخص کی لاش بر آمد

جمعہ 30 جولائی 2021 17:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) مختلف حادثات اوربجلی کا جھٹکا لگنے سے دو خواتین اور ایک بوڑھے سمیت 3جاں بحق کھیت سے 50سالہ شخص کی لاش بر آمد کرلی گئی۔نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ پر اڈہ بہادر شاہ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے ایک بوڑھے محمد رمضان کو تیز رفتار کار نمبر582۔اے سی ٹی نے روند ڈالا محمد رمضان مو قع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے لاہور جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر ایک رکشہ میں سوار40سالہ خاتون ممتاز بی بی ہلاک ہو گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گیا اور رکشہ تباہ ہوگیا۔رکشہ ڈرائیور چلتی ٹرین کو آتا دیکھ کر جو ہر ٹائون کے قریب ریلوے لائن عبور کر نے کی کوشش کر رہا تھا ۔کچی آبادی کمیر میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک خاتون جنت بی بی ہلاک ہو گئی متوفیہ آہنی تارپر کپڑے دھو کر پھینک رہی تھی کہ تار میں کر نٹ آنے سے جاں بحق ہو گئی۔اوکانوالہ روڈ پر چک40۔بارہ ایل کے قریب ایک50سالہ شخص کی لاش پولیس نے قبضہ میںلیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال شفٹ کر دی ہے ۔بوڑھے کو نامعلوم ملزموں نے ہلاک کر کے لاش کھیت میں پھینک دی تھی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں