ڈیرہ رحیم ایک ہی چک میں دو گھروں میں ڈاکے ، ڈاکو 4لاکھ 14ہزار روپے کی نقدی اور15لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار

جمعہ 6 جنوری 2017 15:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) نواحی چک9-182ایل میں ڈاکوئوںنے ایک رات میں دو گھروں سے 4لاکھ 14ہزار روپے کی نقدی اور 15لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے ۔ تفصیلات کے مطابق اسی چک کے سکول ٹیچر محمد صدیق کے گھر 5ڈاکوئوں کا گروہ رات کو گھس آیا اور اسلحہ تان کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور نقدی 3لاکھ 64ہزار روپے اور 10لاکھ روپے کے زیورات اور 2موبائل چھین لیے اور جاتے ہوئے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں کایہ گروہ سکول ٹیچر صدیق کے پڑوسی محمد یعقوب محنت کش کے گھر داخل ہوگیا اور اسلحہ کے زور پر 50ہزار روپے کی نقدی اور پانچ لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمروںمیں بند کر دیا اور ایک گھنٹے کی لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔ جبکہ گورنمنٹ پائلٹ سکول کے قریب ایک ہوٹل کے منیجر قمرالزماں کو 4ڈاکوئوںنے اسلحہ تان کر 13ہزار 2سو روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا ۔ قمر الزماں رات کو ہوٹل سے واپس موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ فتح شیر نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں