ساہیوال میں ٹریفک حادثات ایک طالب علم سمیت 3جاں بحق

دو پولیس کانسٹیبلوں سمیت 14شدید زخمی

بدھ 15 فروری 2017 15:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک حادثات کے دوران تین افراد ہلاک اور 14شدید زخمی ہو گئے جن میں 2پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہیں ۔جن میں 4کی حالت نازک ہی-ساہیوال بو نگہ حیات رڈ پر چک 73/5.Lکے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک دوکاندار ساجد جاں بحق اور حمزہ طالب علم شدید زخمی ہو گیا ۔دوسرا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر چک 111/9.Lکے قریب ہوا یہاں مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک 16سالہ طالب علم محمد عباس جاں بحق جبکہ تا نیہ،ما شا ء اللہ،نور الہیٰ 18سالہ ،شفا قت 25سالہ،راشد 20سالہ شدید زخمی ہو گئے جن میں 3زخمی حالت میں سول ہسپتال نیورو سر جری وارڈ میں دا خل کرا دیا گیا ہے یہاں ان کی حالت نازک ہے ۔

ایک اور حادثہ جی ٹی روڈ پر چک 52/5.Lکے قریب تیز رفتار کار سڑک کے کنارے بیٹھے ہوئے ایک خاندان پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد آصف جاں بحق جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایک حادثہ ساہیوال عارفوالہ روڈ پر چک 126/9.Lکے قریب ہوا دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں دو پولیس کانسٹیبل عدیل اور محمد نواز شدید زخمی ہو گئے جبکہ دیگر تین افراد سوات خاں،رائو کھنہ،خان پٹھان شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جبکہ ایک کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں مو بائل کمپنی کے تین ملازم نثار،شفیق اور اورارشد شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال میں دا خل کرا دیا گیا ہے۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں