ساہیوال،ایک بوڑھے محنت کش بشیر احمد کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ایک دوکاندار سلیم گرفتار

پیر 13 اگست 2018 22:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) اڈہ گیمبر مارکیٹ جی ٹی روڈ میں ایک بوڑھے محنت کش بشیر احمد کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ایک دوکاندار سلیم گرفتار ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک دوکاندار محمد سلیم کی دو کان پر معمولی بات پر محنت کش بشیرا حمد 60سالہ کو دوکاندار محمد سلیم اور اسکے ساتھیوں نے تشدد کیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔پولیس یوسف والہ نے مو قع پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے ۔پولیس نے ایک دوکاندار محمد سلیم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں