میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے دفاتر کے بجلی سپلائی کے مین بورڈ کا سر کٹ شارٹ ہو نے سے آگ لگ گئی

بدھ 21 اگست 2019 17:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے دفاتر کے بجلی سپلائی کے مین بورڈ کا سر کٹ شارٹ ہو نے سے آگ لگ گئی ۔مین سپلائی لائن ا ور دفاتر کی تاریں جل گئیں ۔تین یوم تک تمام دفاتر کی بجلی کی سپلائی معطل رہی ۔

(جاری ہے)

سٹاف نے تین یوم کی جدو جہد کے بعد نئی تا ریں اور نئی لا ئینیںبچھا کر میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے دفاتر کی بجلی کی سپلائی بحال کر دی اس دوران میونسپل کارپوریشن ساہیوال میں تمام کاروبار ٹھپ رہا ۔

میونسپل کارپوریشن کے تمام سٹاف نے تین یوم تک کوئی کام نہ کیا ۔شہر میں آندھی اوربارش کے بعد متعدد سٹریٹ لائٹ5یوم سے بند پڑی ہیں جبکہ میونسپل کار پوریشن کے حکام کی طرف سے بجلی مر مت والی وین کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا تھا۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ندیم الرحمن کمشنرنے میونسپل کارپوریشن آگ لگنے کے معاملہ کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں