ساہیوال۔یوم عاشورہ مذہبی عقیدت واحترام سے منایاگیا

بدھ 11 ستمبر 2019 18:29

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) حضرت امام حسین ؓ کایوم شہادت مذہبی عقیدت واحترام سے منایاگیا ۔انجمن حیدریہ رجسٹرڈغلہ منڈی ساہیوال سے ماتمی جلوس نکالا گیا جو مختلف بازاروںسے ہوتا ہوا محلہ فرید گنج میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔یہاں سے نکلنے والے چھوٹے بڑے جلوس دوپہر کے وقت مرکزی امام بارگاہ قصر بتول سے برآمد ہونے والے علم ‘ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس میںشامل ہوئے جو مختلف بازاروںسے ہوتے ہوئے کربلا مائی شاہ میں پہنچ کر ختم ہوئے۔

جلوس کے دوران مختلف مقامات پر شیعہ ذاکرین وعلما کرام نے واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے ۔ جلوس کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاء اور دیگرانتظامی افسران جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیکر ہدایات دیتے رہے۔

(جاری ہے)

جلوس میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں نی806زخمی عزاداروں کو ابتدائی طبی امداددی جبکہ 9 زخمی عزاداروں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کیا ۔ جلوس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ودیگر افسران نے جلوس ومجالس پرامن اختتام ہونے پرشکر اداکیا اور پولیس ڈیوٹی دینے والے افسران و اہلکاران کو شاباش دی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں