مولانا محمد جاوید قصوری کل(جمعہ) ساہیوال کا دورہ کریں گے

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:48

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب(وسطی)مولانا محمد جاوید قصوری کل (جمعہ) ضلع ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دورے میں6اکتوبر کو ہونے والے عظیم الشان ’’آزادی کشمیرمارچ‘‘کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اورجامعہ عزیزیہ ساہیوال میں خطبہ جمعہ بھی دیں گے۔یہ بات جماعت اسلامی ساہیوال کے ضلعی میڈیا کوارڈینٹرڈاکٹر زاہدمحمود نے ایک پریس ریلیزمیں بتائی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں