ڈینگی کے خدشہ کے پیش نظر 3دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:57

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) پرانے ٹائروں میں پانی کھڑا ہونے اور ڈینگی کے خدشہ کے پیش نظر 3دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آبپارہ مارکیٹ اوربائی پاس پر پرانے ٹائروں کی دکانوں پر ہیلتھ آفیسر محسن ایوب نے ایک اطلاع پر چھاپے مار ے اور دوران چیکنگ محمدمجاہد ‘مزمل اور محمدصابر کی پرانے ٹائروں کی دکانوں پر ٹائروں میں پانی کھڑا پایا گیا جس سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہونے کا خدشہ تھا ۔

بتایا گیا ہے کہ ساہیوال اور گردونواح میں پرانے ٹائروں کی دکانوں پر ٹائروں میں پانی کھڑا نہ ہونے بارے ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن مذکورہ دکانداروں نے کوئی پرواہ نہ کی ۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مذکورہ آفیسر کی رپورٹ پرتینوں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 269/270کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں