ساہیوال، مقدمہ بازی کی رنجش پر زمیندار قتل،نہر سے لاش بر آمد ،دو گروپوں میں فائرنگ ،دو زخمی

منگل 11 اگست 2020 20:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) نواحی گائوں ٹبی شیر میں ایک زمیندار محمد اشرف مردانہ کو مقدمہ بازی کی رنجش پر قتل کر دیا گیا ۔ایک ملزم گرفتار۔ Xواقعات کے مطابق اسی گائوں کے سعادت علی مر دانہ اور معظم خاں مر دانہ کے درمیان قتل،اقدام قتل کے مقدمات کی مقدمہ بازی چلی آرہی تھی اور محمد اشرف مردانہ مقدمات کی پیر وی کرتا تھا ۔

اسی رنجش کی بنا پر معظم خاں،علی عمران اور شعیب خاں نے زمیندار محمد اشرف مر دانہ کو پستولوں سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس بہادر شاہ نے سعادت علی کی مد عیت میں مقدمہ 302/34ت پ درج کر کے ایک ملزم معظم خاں کو گرفتار کر لیا۔دریں اثناء : چک119۔سیون۔ڈی۔آر کے قریب ایک35سالہ نوجوان کی لاش نہر لوئر باری دو آب سے بر آمد کر لی ۔

(جاری ہے)

متوفی کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔جسے نامعلوم ملزموں نے ہلاک کر نے کے بعد لاش نہر میں پھینک دی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال شفٹ کر دی گئی۔جبکہ چک 28۔چودہ۔ایل میں دو گروپ میں رنجش کی بنا پر کلہاڑیاں اور گو لیاں چل گئیں جس کے نتیجہ میں نثار احمد کاہلو ں اور محمد جمیل فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ۔ sدونوں زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے ۔جہاں محمد جمیل کی حالت نازک ہے۔پولیس نے ایک ملزم رشید احمد کو گرفتار کر لیا ہے اور مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں