شادی شدہ خواتین نے کالا پتھر کھا کر خود کشی کرلی

جمعرات 19 نومبر 2020 19:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2020ء) : شادی شدہ خواتین نے کالا پتھر کھا کر خود کشی کرلی ‘کالا پتھر کھانے سے خودکشیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق شادی شدہ خواتین نے دومختلف مقامات پر کالا پتھر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جنہیں حالت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

دیپالپور میں کالا پتھر کھانے والی شادی شدہ عورت نمرہ کو اور 105/9-Lمیں شادی شدہ عورت اقرائ کو کالاپتھر کھانے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جو ہسپتال میں دم توڑ گئی ہیں جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ کالا پتھر اورگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاںکھاکر خودکشیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اور حالت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لایا جارہاہے جہاں وہ دم توڑ جاتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 7/8مردو خواتین ہسپتال پہنچائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں