ساہیوال،زمیندار کے ملازم کوپولیس مخبری کی رنجش پر گولی مار دی گئی،ہسپتال منتقل

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کوڑے شاہ زیریں میں پولیس کو مخبری کرنے پر زمیندار کے ملازم کو تین موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار دی جس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال ساہیوال داخل کردیاگیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی گائوں کے زمیندار طارق ندیم کے ملازم پرویز عباس پر قادر، زاہدا ور وحید کو شبہ تھا کہ پرویز عباس ان کے جرائم کی مخبری پولیس کو کرتاہے جس پر دوپہر ڈھائی بجے ملزم موٹر سائیکل پر آئے اور پرویز عباس کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ پولیس نورشاہ نے طارق ندیم زمیندار کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ324اور34ت پ درج کر لیا ہے۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں