19نو مبر کو بلد یاتی انتخاب کے پر امن انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ،کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا ئیگی ،ڈی سی او ساہیوال

ہفتہ 14 نومبر 2015 21:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء )ڈسٹرکٹ کوار ڈی نیشن آفیسر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظا میہ نے 19نو مبر کو بلد یاتی انتخاب کے پر امن انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا ئیگی ۔ضلع بھر میں 1006 پو لنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 203 سٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں جہاں اضافی پو لیس نفری تعینات کی جا ئیگی ۔

اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر سیدبا قر رضا کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ضا بطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو انتظا میہ اور پو لیس مکمل غیر جا نبداری کے ساتھ یقینی بنا ئیگی تاکہ پو لنگ کا پورا عمل پرامن ما حول میں مکمل ہو ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتا یا کہ تمام شہری پو لنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا ئیں گے جبکہ میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی کے بعد ووٹرز کو پو لنگ سٹیشن کے اندر جا نے کی اجازت ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پو لنگ کے عمل کے بعد 2گھنٹے کے اندر تمام گنتی کو یقینی بنانے کیلئے پر یزا ئیڈنگ افسران کو واضح ہدایت جا ری کردی ہیں تاکہ رزلٹ کی تاخیر سے عوام میں ہو نے والی بے چینی کو دور کیا جا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کو اسلحہ لیکر چلنے اور ہو ائی فائر نگ کی اجازت نہیں دی جا ئیگی اور رزلٹ کے اعلان کے بعد جیت کی خوشی میں ہو نے والے جشن کو روکنے کیلئے آ ہنی ہا تھ استعمال کیا جا ئے گا ۔انہوں نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کو ہر شخص تک پہنچانے اور اس پر عملدرآمد کے لیے میڈیا کو تعاون کی بھی درخواست کی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں