ساہیوال، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بیو پاری کوگولی مار دی

بدھ 16 دسمبر 2015 20:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) بلال کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بیو پاری محمد اکبر گولی لگنے سے شدید زخمی جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے یہاں اس کی حالت نازک ہے بتایا گیا ہے کہ بیو پاری محمد اکبر رات 12بجے جب گھر پر آیا اور اپنی کار گیراج میں کھڑی کر رہا تھا کہ تین ڈاکو آگئے اور کار چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی پولیس فتح شیر نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں