چیچہ وطنی‘ بائی پاس روڈ پر مسافر بس کی کیری ڈبے کو ٹکر ‘ڈرائیور سمیت 2افراد جاں بحق ‘2شدیدزخمی

منگل 12 جنوری 2016 20:45

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بائی پاس روڈ پر مسافر بس کی کیری ڈبے کو ٹکر سے ڈرائیور سمیت 2،افراد جاں بحق اور2شدیدزخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبے میں سوار افرادملتان سے واپس چیچہ وطنی آرہے تھے کہ غربی بائی پاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ کے بالمقابل لاہور کی جانب سے آنیوالی نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نے کیری ڈبے کو ٹکر ماردی،حادثہ کے نتیجہ میں کیری ڈبے میں سوار شوکت علی دیول ساکن95،بارہ ایل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیورعبدالرزاق کھوکھرساکن107،بارہ ایل ،محمداکرم اورعبداللطیف شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا تو مضروب عبدالرزاق کھوکھر بھی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا،دیگر دونوں زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے، بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس قبضہ میں لیکر حادثہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں