پاکستان ا س وقت حالت جنگ میں ہے،اس وقت فوج کے سپہ سالار کو تبدیل کرنا ہرگز مناسب نہ ہوگا،

1973 سے قبل جس طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت4سال ہوا کرتی تھی اسی طرح دوبارہ 4سال کردی جائے ، نیوی اور ایئر فورس کے چیفس سمیت تمام کور کمانڈرز کی مدت ملازمت بھی ایک سال بڑھا کر انہیں بھی نقصان سے بچایاجائے قومی نظریاتی کونسل کے فکری راہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کی پریس کانفرنس

منگل 19 جولائی 2016 20:58

پاکستان ا س وقت حالت جنگ میں ہے،اس وقت فوج کے سپہ سالار کو تبدیل کرنا ہرگز مناسب نہ ہوگا،

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جولائی ۔2016ء) قومی نظریاتی کونسل کے فکری راہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے کہاہے کہ پاکستان ا س وقت حالت جنگ میں ہے اور ضرب آپریشن جاری ہے اس صورت حال میں فوج کے سپہ سالار کو تبدیل کرنا ہرگز مناسب نہ ہوگا 1973 سے قبل جس طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت4سال ہوا کرتی تھی اسی طرح دوبارہ 4سال کردی جائے ان کے ساتھ نیوی اور ایئر فورس کے چیفس سمیت تمام کور کمانڈرز کی مدت ملازمت بھی ایک سال بڑھا کر انہیں بھی نقصان سے بچایاجائے ۔

وہ یہاں ساہیوال پریس کلب میں قومی نظریاتی کونسل کے کنوینئر ظفر عزیز ‘ ڈپٹی کنوئنیر ڈاکٹر سید حفیظ قیصر اور صوبہ سندھ میں پی ٹی آئی کے سابق الیکشن کمشنر فیروز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 1973سے قبل حکومتی مدت بھی 4سال تھی وقت کا تقاضا ہے کہ اسے بھی 4سا ل کردیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ترک عوام نے جس جرات اور ہمت سے اپنی منتخب حکومت کو بچایا ا س کی مضبوط بنیاد وہاں کی حکومت نے ہر مرحلہ پر جمہوری رویوں کو فروغ دیکر اور عوامی خدمات کو یقینی بناکر فراہم کی تھی آج پاکستان کے 50فیصد عوام غربت کی انتہائی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ایک مخصوص طبقہ کے پاس دولت کی ریل پیل ہے۔

انہوں نے کہاکہ آبادی کے تناسب غریب باصلاحیت افراد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پہنچانے کی جدوجہد کی جارہی ہے جب عام لوگ اسمبلیوں میں جائیں گے تو کرپٹ اور فرسودہ نظام سے چھٹکار ہ حاصل ہوگا۔ پانامہ لیکس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 70سال گزر گئے لیکن کسی کا احتساب نہیں ہوا اور نہ ہی احتساب ہوتا ہوا نظر آرہاہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے آنے والے سیاسی راہنماؤں کو اوپر بٹھا دیاجاتاہے تحریک انصاف میں انصاف نہیں ہوتا وہ دوسروں کو کیا انصاف دیں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں