ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء ونقدی سے محروم

پیر 7 نومبر 2016 21:47

ساہیوال۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موبائل فون ‘دو موٹرسائیکلیں ڈالر اور کپڑے وغیرہ لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات ساہیوال کے نواحی گائوں 2/10-Lمیںہو ئی یہاں صابر علی اپنی موٹرسائیکل پر صبح سویرے ایل بی ڈی سی نہر کی جانب جارہاتھا کہ گائوں کے قریب سہیل وغیرہ 4ملزمان نے روک کر نقدی اورموٹرسائیکل نمبری 736/SLKکل مالیتی1لاکھ 59ہزارروپے چھین لئے جبکہ وہاںپر پہلے سے روکے ہو ئے میاں بیوی فیض رسول وغیرہ سے نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر فرارہو گئے۔

چوری کی وارداتوں 120/9-Lمیں ہوئی نامعلوم ملزمان نے حسنین شاہ کی موٹرسائیکل نمبری 1600/SLLمالیتی50ہزار روپے ہسپتال کے باہر سے٬ 121/9-Lمیں شہبازاحمد کے گھر سے محمد طاہر نے نقدی٬ طلائی زیورات وغیرہ کل مالیتی 85ہزارروپے اور 96/6-Rمیں ریاض وغیرہ 5 ملزمان نے شفقت پروین کے گھر سے 2ہزارڈالر چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں