ساہیوال ، پولیو کے خاتمے کی قومی مہم 16سے 18 جنوری تک جاری رہے گی

جمعہ 6 جنوری 2017 21:54

ساہیوا ل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) ضلع ساہیوال میں پولیو کے خاتمے کی قومی مہم اسی ماہ کی16سے 18تاریخ تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ بس اڈوں ،ریلوے اسٹیشن اور شہر کی طرف آنے والے داخلی راستوں ،سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بھی اس مہم کے ذریعے نونہالوں کو زندگی کو بچانے اور محرومیوں سے دور رکھنے کے لئے یہ مہم جاری رہے گی -پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ پولیس کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جائے گی تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کا سامنانہ کرنے پڑی-عوامی آگاہی کے لئے شہر بھر میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور دیہات میں مسجدوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو بتایا جائے گا -ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی خان کھچی نے انسداد پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا -ڈی سی شوکت علی کھچی نے اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں غفلت برتنے والے کسی افسر یا ملازم کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں