محکمہ صحت کی صوبائی ٹیم کے چھاپے دو فیکٹریاں سیل ، جعلی ادویات کی بھاری کھیپ قبضہ میں لے لی گئی۔

ملز موںمیں مسلم لیگ (ن )کے کونسلر اور انکا بیٹا بھی شامل ہے مقدمات درج ۔

پیر 9 جنوری 2017 16:42

ساہیوال9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء)محکمہ صحت کی صوبائی ٹیم نے چھاپے مار کر جعلی ادویات بنانے والی دو فیکٹریاں سیل کر دی اور فیکٹریوں مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کو اطلاع ملی چک 9-135ایل میں مسلم لیگ ن کے کونسلر نیازاحمد اور انکا بیٹا حافظ عبدالوہاب نے سناکو لیبارٹریز کے نام سے ایک جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری بنا رکھی ہے جہاںسے ادویات مختلف رجسٹرڈ برانڈ کے ناموں سے پیکنگ کے بعد پنجاب کے مختلف میڈیکل سٹوروں کو فراہم کی جا رہی ہے جس پر محکمہ صحت ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارکر جعلی تیارشدہ اددیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی اور فیکٹری کو سیل کر دیا فیکٹری کے مالک باپ بیٹا اس دوران رفوچکر ہو گئے ۔

جبکہ6-95آر میں حکیم مجاہد حسین نے بھی ایک جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری بنا رکھی تھی جس پرمحکمہ صحت ٹیم نے چھاپہ مار کر رجسٹرڈ برانڈ کی پیکنگ والی تیار شدہ جعلی ادویات کی بھاری کھیپ قبضہ میں لے لی اور فیکٹری سیل کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ غلہ منڈ ی اورپولیس تھانہ فریدٹائون نے دو مقدمات محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرمحمدساجد صبحانی کی رپورٹ پر زیر دفعہ شیڈول27 (2)(3)ڈرگ ایکٹ 2012کے تحت دو مقدمات درج کر لیے ہیں ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں