خواتین کے حقوق کا تحفظ در اصل مہذب اور مضبوط معاشرے کی حفاظت ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:06

ساہیوال۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء)خواتین کے حقوق کا تحفظ در اصل مہذب اور مضبوط معاشرے کی حفاظت ہے ،ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ملک کی نصف آبادی کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو خواتین کے عالمی دن منانے کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر وومن ڈویلپمنٹ اینڈ بیت الما ل کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا دین خواتین کو جو احترام اور حقوق فراہم کرتا ہے اس کی مثال کوئی دوسرا مہذب یامعاشرہ نہیں دے سکتا ۔حکومت اس حوالے سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کرنے اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دوررس اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو نے خوش آمدیدی کلمات میں کہا کہ آج کی تقریب محض علامتی نہیں بلکہ مضبوط حوالہ رکھتی ہے جس کے تحت ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے وویمن ڈویلپمنٹ سسٹم کے ذریعے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا گیاہے۔

اے ایس پیمس زنیرہ نے کہا کہ ہم اس عہد میں جی رہے ہیں جہاں خواتین کو برابری کی بنیاد پر زندہ رہنے کا حق دیا گیا ہے اور ہر دم غنیمت ہے کہ خواتین اپنی ہمہ جہت ذمہ داریاں سے عہدہ برآ ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔سول جج عظمیٰ ظہور نے کہا کہ وطن عزیز میں خواتین کی ترقی اور ان کی صلاحیتوں کے اعتراف کا بھر مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اب ہر جگہ پر خواتین اپنی بہتر ین صلاحیتوں کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہیں۔

خاتون قانوندان مس فرزانہ عباس نے کہا کہ آئین پاکستان کی روح سے خواتین کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے اور جائیداد کی وراثت میں حصہ داری سمیت تمام پہلوئوں سے خواتین کو حقوق دیئے جا رہے ہیںضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین اپنے حقوق کیلئے مکمل آگاہی حاصل کریں ۔معروف سماجی کارکن بیگم شاد مسعود نے اپنی تقریر میں واضح کہا کہ دنیا بھر میں خواتین اپنے حقوق میں بڑھ چڑھ کر آواز بلند کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ماضی میں روا رکھی جانے والی زیادتیوں کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے لیکن اب بھی ہمیں مرد اور عورت کے درمیان تفریق مٹانے کیلئے متحد اور مضبوط ہونا پڑھے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں