سکرنڈ میں وحشی ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان تڑپ تڑپ کر جان گنوا بیٹھا

پیر 1 ستمبر 2014 14:45

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) سکرنڈ میں وحشی ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان تڑپ تڑپ کر جان گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق کڈھر تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گوٹھ شاہ محمد زرداری کے قریب زمینوں پر کام کرنے والے 25 سالہ نوجوان شاہ جہان زرداری پر اچانک دھاوا بول دیا اور فائرنگ کرکے چھلنی کرکے رات کی تاریکی میں باآسانی فرار ہوگئے‘ زخمی شخص بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث تڑپ تڑپ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے مقتول کی نعش سول اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں