سکرنڈ میں بڑھتی ہوئی بدامنی چوری اور ڈکیتی کے خلاف جیئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے ڈی ایس پی سکرنڈ کی آفیس کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا

اتوار 29 جنوری 2023 17:50

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) سکرنڈ میں بڑھتی ہوئی بدامنی چوری اور ڈکیتی کے خلاف جیئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے ڈی ایس پی سکرنڈ کی آفیس کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ، اس موقع پر جسقم کے مرکزی ترجمان آصف مگسی ۔ مسعود شاہ ۔ حنان عباسی ۔ آفتاب احمد چانڈیو ۔ ایس ٹی پی کے رہنما عبدالقادر جیلانی ۔ ایس یو پی کے رہنما شوکت میمن اور مسلم لیگ نون کے رہنما امجد خانزادہ نے کہا کہ پورا سکرنڈ میں بدامنی آگ میں جل رہا ہے چور اور ڈاکو سرعام شریف شہریوں کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کر رہے ہیں جبکہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے اور اپنا کاروبار نہیں کر پا رہے اس لیے ہم کہتے کہ سکرنڈ پولیس مکمل نا کام ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو چور اور ڈاکو اگر گرفتار ہوتے ہیں تو پولیس ان کے ساتھ ہوٹلوں پر بیٹھ کر کھانا کھاتی ہے جبکہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ پولیس چور اور ڈاکوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ہم ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد اور سکرنڈ پولیس انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ سکرنڈ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو احتجاجی دھرنے کا دائرہ بڑھایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دھرنے میں قربان مگسی ۔ خیر محمد لاکھو ۔ دیشی عالم کیریو ۔ حضور بخش نوناری ۔ غوث کیریو ۔ارباب سولنگی ۔ سمیت سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں