نواب شاہ: انٹیلی جنس بیورو کا فلورمل پرچھاپہ ، 8 ہزاریوریا کھاد کی بوریاں برآمد

منگل 19 ستمبر 2023 15:30

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2023ء) نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ میں انٹیلی جنس بیورو کی سربراہی میں فلور مل پر چھاپے کے دوران 8 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں بر آمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایگریکلچرل محمد رمضان چنہ نے بتایا کہ فلور مل سے 50 کلو گرام کے 4500 بیگ ڈی اے پی کے بھی برآمد ہوئے، فلور مل پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے فلور سیل کر دیا گیا ہے۔حساس ادارے کی ٹیم سمیت پرائس کنٹرول کے انسپکٹر عادل خانزادہ، انسپکٹر را شکیل اور زاہد خان کے ہمراہ فلور مل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوسری جانب حیسکو کے ہمراہ بھی انٹیلی جنس بیورو کی سربراہی میں متعدد بجلی چوروں اور لاکھوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں