سکرنڈ میں کروڑوں کی لاگت سے بننے والی پاکستان کی پہلی اور واحد اینٹی سنیک ریسرچ لبارٹری تباہ حالی کا شکار

پیر 9 جنوری 2023 16:03

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2023ء) محکمہ صحت کے ڈی جی ڈاکٹر محمد جمن نے چارج محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈی جی ڈاکٹر نظیر حسین کلہوڑو کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر لائیو اسٹاک کے ڈی جی ڈاکٹر نظیر حسین کلہوڑو کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ڈاکٹر انسانی بیماریوں کے ماہر ہوتے ہیں اس لیے وہ کیسے اینٹی سنیک یا کتوں کے کاٹنے کی ویکسین بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے منسٹر نے محکمہ لائیو اسٹاک کے منسٹر سے جب پوچھا کہ آپ ٹارگٹ کیسے پورے کرو گے تو ڈی جی لائیو اسٹاک نے کہا مجھے کامیاب ویکسین بنانے کا تجربہ ہے کیونکہ اینٹی برڈ فلو, اینٹی ڈوگ اور گذشتہ ماہ گائے کو آنے والی بیماری کی ویکسین بنا چکا ہوں اس موقع اینٹی سنیک لیبارٹری کے ملازمین نے ایک سال سے تنخواہ نہ ملنے کی شکایات ڈی جی لائیو اسٹاک کے سامنے رکھ دی جس پر ڈی جی لائیو اسٹاک نے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں