6 سی7ماہ بغیر تنخواہوں کے اپنے فرائض انجام دینے والے آئی بی اے پاس اساتذہ کو عدالتی احکامات پر تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات

ایجنٹ مافیا سر گرم ہوگئی۔تنخواہیں جاری کرنے کے لئے آئی بی اے پاس اساتذہ سے 25 سے 30 ہزار طلب اساتذہ کی تنظیمیں گسٹا،پ ٹ الف سمیت سیکریٹری ایجوکیشن،اے جی سندھ،اور معزز عدالت ایجنٹ مافیہ کے خلاف نوٹس لیں، اساتذہ

اتوار 5 فروری 2023 17:30

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2023ء) تعلقہ سکرنڈ کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا ہنگامی اجلاس اتوار کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سکرنڈ میں منعقد ہوا ،اجلاس میں آئی بی پاس اساتذہ کو 6سی7ماہ بعد عدالتی احکامات کے بعد تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات کے بعد ایجنٹ مافیہ کی جانب سی10سے 12پرسنٹ کمیشن کے غیر قانونی مطالبے کا ایجنڈہ زیر بحث رہا،اساتذہ سے تنخواہیں جاری کروانے کی مد میں 25سے 30ہزار روپے رشوت طلب۔

بصورت دیگر اساتذہ کی تنخواہیں اور فائلوں میں روکاٹ پیدا کی جائنگی اور جب تک کمشین نا دیا گیا تنخواہیں جاری نہیں ہونگی اسی مسئلے کے پیش نظر آئی بی پاس تعلقہ سکرنڈ کے اساتذہ JEST & PSTکا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نوجوان اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اساتذہ کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے اپنے فرائض ادھار پیسے لے کر ادا کررہے ہیں اب جب عدالتی احکامات کی روشنی میں تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں تو ایجنٹ مافیہ ہم سے تنخواہیں جاری کروانے کے لئے 25 سے 30 ہزار رشوت طلب کررہے ہیں نا دینے کی صورت میں فائلوں اور تنخواہ کی ادائگی میں روکاوٹ ڈالنے کا عندیہ بھی دیا جارہا ہے تمام اساتذہ نے اس رشوت طلبی کو یکسر مسترد کردیا اور اس حوالے سے ہر طرح کا لائحہ عمل جوڑنے کے لئے ابتدائی طور پر متفقہ رائے سے چیف آرگنائزر شعبان جمالی اور آرگنائزر کے لئے سید عباس علمدار کا نام فائنل کردیا،چیف آرگنائزر اور آرگنائزر تعلقہ میں ایکشن کمیٹی کا انعقاد کرینگے اور تمام JEST & PST اساتذہ سے رابطہ کر کے تںخواہیں جاری نا ہونے کی صورت میں عدالت سمیت،اینٹی کرپشن،محتسب اعلی،اور اے جی سندھ،سیکریٹری تعلیم اور وزیر تعلیم کو تحریری شکایات بھیجنے کا لائحہ عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی طہ کیا گیا کہ اگر کسی نے اساتذہ کی بلیک میل یا زدو کوب کرنے کی کوشش کی تو پھر ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی اور میڈیا کا بھی سہارا لیا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں