سکرنڈ میں گھریلو تنازع پر جھگڑا میں ملزمان نے عمرانی برادری کے فرد کو قتل کردیا

اتوار 19 فروری 2023 17:45

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2023ء) سکرنڈ شہر میں عمرانی برادری کے آپس میں گھریلو تنازع پر جھگڑا ہونے پر اسلحہ سے لیس ملزمان نے نصیر احمد عمرانی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جسے ہمدرد فری ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ ہسپتال سکرنڈ لایا گیا تھا تاہم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کچھ عرصے عمرانی برادری کے ماموں اور بھانجے کے درمیان تکرار چل رہا تھا جس کے بعد ماموں کے بیٹے نوید عمرانی نے اپنے کزن نصیر عمرانی کو پسٹل کے فائر سے سخت زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں