ایس یو پی کے تعلقہ صدر ایوب کھوسہ کی قیادت میں وفد کی سکرنڈ کے گیس آفیسر سے ملاقات

پیر 18 مارچ 2024 20:55

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) سکرنڈ شہر کے علاقے خانزادہ محلہ کی وارڈ نمبر 11 کی گیس گزشتہ ایک مہینے سے بند ہونے کی وجہ سے ایس یو پی کے تعلقہ صدر ایوب کھوسہ،سٹی صدر قاسم سومرو،علاقائی رہنما علی سومرو اور وسیم کیریو نے وارڈ نمبر 11 کے چیف آرگنائیزر زاہد خانزادہ کے ساتھ وفد کی صورت میں تعلقہ سکرنڈ کے گیس آفیسر انجینئیر محمد جمن موریجو سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے گیس آفیسر کو بتایا کہ سکرنڈ کے خانزادہ محلہ میں ایک مہینہ سے گیس نہیں ہے ۔اب جبکہ رمضان شریف کا مقدس مہینہ چل رہا ہے تو افطاری اور سحری میں بھی اہل علاقہ پریشانی کا شکار ہے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں ہر کوئی سلنڈر گیس کو آفورڈ نہیں کر سکتا ہے۔ جس پر زونل انچارج محمد جمن موریجو نے مسئلے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے متعلقہ عملے کو مسئلے کے حل کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں