ملک بھرکی طرح سکرنڈ شہر میں بھی مردم شماری کا آغاز ہوگیا

بدھ 1 مارچ 2023 18:34

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2023ء) ملک بھرکی طرح سکرنڈ شہر میں بھی مردم شماری کا آغاز ہوگیا، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ نظیر احمد ابڑو کے آفس سے تعلقہ سکرنڈ شہر اور مختلف نواحی گائوں کی جانب مردم شماری کرنے والے عملے کو روانہ کیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نظیر احمد ابڑو نے بتایا کہ حکومت نے سی ڈی او طور پر مقرر کیا ہے، انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ یہ آدم شماری 32 دن میں مکمل کی جائے گی،جس کیلئے 362 بلاک جوڑے گئے ہیں، انکے لئے 181 انویٹر مقرر کیے گئے ہیں اور انکے اوپر 23 سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں، اس موقع پر ڈی ایس پی سکرنڈ اظہر حسین سموں نے بتایا کہ ہماری طرف سے 200 اہلکار دیئے گئے ہیں جو آدم شماری کرنے والو کی مدد کرینگے ان کی حفاظت کرینگے ،جبکہ 24 اہلکار پاک آرمی نے دیئے اور آٹھ اہلکار رینجرز والوں نے دیئے جو ان کی مدد کرینگے ان کی حفاظت کرینگے، اس موقع پر ڈویژنل کوآڈی نیٹر نورالدین جمالی نے بتایاکے ضلع شھید بینظیر آباد میں 675 ٹیموں کو جوڑا گیا ہے اور امید ہے کے یہ آدم شماری مکمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی ای او سکرنڈ سید قربان علی شاھ، مختیار کار سکرنڈ شوکت علی بجورو ٹی ای او سیکنڈری ممتاز علی جمالی ۔پریس کلب کے صدر قاضی جاوید سنای، آدم شماری کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ پر پھلا نمر لگاکر کیا گیا۔اور اس موقع پر حافظ قادر بخش بھٹی سے دعائے خیر مانگ کر عملے کو روانہ کیا گیا ۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں