سکرنڈ، پریل شاہ کے رہائشی سے چار نقاب پوش مدرسہ میں گھس کر وہاں رکھے 33 لاکھ روپے چھین کر فرار

جمعہ 10 مارچ 2023 22:20

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2023ء) سکرنڈ کے نواحی گائوں میں گزشتہ رات پیر پریل شاہ کے رہائشی یو سی فتح پور کے چیئرمین محمد الدین چانڈیو سے چار نقاب پوش مدرسہ میں گھس کر ہتھیاروں کے زور پر مدرسہ میں رکھے 33 لاکھ روپے لیکر مولانا کو کمرے میں بند کر کے باآسانی فرار ہو گئے ڈکیتوں کے جانے بعد مولانا کے شور پر مدرسہ سے ملحقہ گھر میں رہائش پزیر انکے بھائی نے آ کر دروازہ کھولا جسکے بعد سول اسپتال سکرنڈ میں ابتدائی طبی امداد لینے کے بعد سکرنڈ تھانہ پر این سی داخل کرانے کے بعد متعلقہ افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس ایک سودے کی رقم 33 لاکھ روپے موجود تھے جو امانت تھے وہ رقم ڈکیت لے گئے جبکہ مدرسہ میں پچاس کے قریب طلبا بھی موجود تھے لیکن کسی کی آنکھ نہ کھلی میرے شور پر برار گھر میں موجود بھائی نے آ کر کمرہ کا دروازہ کھولا اور دوسری جانب صرافا بازار سے اسلم لغاری کی دوکان سے کچھ نا معلوم چور دکان کا تھالہ توڑ کر بیس کپڑے کے تان اٹھا کر فرار ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ دو وارداتیں کپڑے اور پیسے واپس کرائے جائیں اور بدامنی ختم کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں