سکرنڈ ، جھگڑوں کے واقعات میں بزرگ سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پیر 8 ستمبر 2014 13:55

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) سکرنڈ میں 2 مختلف جھگڑوں کے واقعات میں بزرگ سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ گوٹھ گھنڈیا میں زمینی تکرار کے نتیجے میں زرداری برادری میں فائرنگ سے 65 سالہ زنگی زرداری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اس کا بیٹا لطیف زرداری لہولہان ہوگیا۔

(جاری ہے)

کچے کے علاقہ راضی جتوئی میں جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر فریقین میں گولیاں چل پڑیں‘ فائرنگ کی زد میں آکر رضا محمد اور نذیر جتوئی ہلاک ہوگئے جبکہ اسرار جتوئی شدید زخمی ہوا جسے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ قتل وغارت گری سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور فریقین مورچہ بند ہوگئے۔ پولیس نے مزید خونی تصادم سے بچاؤ کیلئے علاقے میں عارضی پکٹ قائم کردی۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں