سانگھڑکے نزدیک رکن برڑامیں بجلی کا کرنٹ لگنے سے مایوں میں بیٹھی دلہن جاں بحق ہوگئی

بدھ 8 اگست 2018 22:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) سانگھڑکے نزدیک رکن برڑامیں بجلی کا کرنٹ لگنے سے مایوں میں بیٹھی دلہن جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے رکن برڑا میں مایوں میں بیٹھی نوجوان دلہن جنت بنت علن خاصخیلی پنکھے کا پلگ لگاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔ ڈاکٹرز نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثا کے حوالے کردی۔ یاد رہے کہ چند روز بعد جنت کی شادی ہونے والی تھی مگر افسوس ناک سانحہ نے خوشیوں کا گھر ماتم میں تبدیل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں