سانگھڑ کے قریب چولہے سے نکلنے والی چنگاری نے گائوں کوٹ نواب بگٹی میں10 گھر جلا کر راکھ کردیئے

پیر 11 فروری 2019 17:46

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) سانگھڑ کے قریب چولھے سے نکلنے والی چنگاری نے گائوں کوٹ نواب بگٹی میں10 گھر جلا کر راکھ کردیئے،جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکسترہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی سانگھڑ کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیاں خراب ہیں، جس کہ وجہ سے وہ موقع نہ پہنچ سکیں،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایااور آگ لگنے سے گھروں میں رکھا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ ھوگیا۔ متاثرین میں غلام حسین، ادب حسین، قربان علی، بلاول، ہدایت اللہ، مرزا خان، غلام قادر، منٹھار، اللہ رکھیو، سردارخان، علی گل، اور بختیار شامل ہیں۔ متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے حکومتی امدادکے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں