پیرومل اور دادو سے تعلق رکھنے والا پریمی جوڑا تحفظ کے لیے سانگھڑ پہنچ گیا،تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

جمعہ 8 نومبر 2019 17:39

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) پیرومل اور دادو سے تعلق رکھنے والا پریمی جوڑا تحفظ کے لیے سانگھڑ پہنچ گیا ہم نے اپنی خوشی اور رضا مندی سے پیار کی شادی کی ہے رشتہ دار ہماری جان کے دشمن بن گئے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے تفصیلات کے مطابق ضلع دادو سے تعلق رکھنے والی ثناولد عاشق عباسی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی مرضی اور رضا مندی کے ساتھ ثمر حسین ولد عبدالحسین منگنھار رہائش گائوں مصری خان لسکانی پیرومل سانگھڑ سے ٹھٹھہ کی کورٹ میں شادی کی ہے اور میں بالغ ہوں مجھے اپنی زندگی جینے کا حق ہے میرے شادی کرنے پر میرا والد بھائی اور رشتہ دار عاشق حسین عباسی،حافظ نزاکت،عزیر عباسی،حمیرعباسی،حریرعباسی،تسلیم ولد غلام مصطفی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہم نے شادی کی ہے کوئی گناہ نہیں کیا ہے ہمارے پاس نکاح نامہ بھی موجود ہے اگر ہم دونوں یا میرے شوہر کے رشتے داروں کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ ہوا تو ان کی تمام تر زمہ داری ان تمام مزکورہ افراد پر عائد ہوگی دوسری جانب شوہر ثمرخان منگنہارنے کہاکہ ہم اعلی احکام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں زندگی کا تحفظ فراہم کیا جائے اور جب میڈیا نے ثمرخان کے والد عبدالحسین منگنھار سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کی شادی سے خوش ہوں اگر یہ دونوں راضی ہیں تو مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں