دو ماہ کی زبان بندی کی خلاف ورزی کرنیوالے اہلسنت و جماعت سے تعلق رکھنے والے مولانا فیاض الحسن کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت کی طرف سے دو ماہ کی زبان بندی کی خلاف ورزی کرنیوالے اہلسنت و جماعت سے تعلق رکھنے والے مولانا فیاض الحسن کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق جامع مسجد عصمت کالونی چک 5 ایم ایل میں منعقدہ عاشور ہ محرم کے حوالہ سے منعقدہ محفل سے زبان بندی کی عائد پابندی کے باوجود جماعت اہلسنت کے راہنماء مولانا فیاض الحسن نے تقریر کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جس پر تھانہ صدر بھلوال نے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، پولیس کے مطابق ملزم پر دو ماہ زبان بندی کی پابندی عائد ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں