آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے لڑ ائی جھگڑ ے کے سلسلہ میں سرگودھا سمیت تمام ہسپتالوں میں خدمت کا ؤ نٹر قائم کر نے کا حکم دیدیا

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے لڑ ائی جھگڑ ے کے سلسلہ میں سرگودھا سمیت تمام ہسپتالوں میں خدمت کا ؤ نٹر قائم کر نے کا حکم دیدیا۔زرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور کی3بڑے ہسپتالوں میں خدمت کا ؤ نٹر قائم کئے جائیں گے۔جس کے بعد اگلے مرحلہ پر سرگودھا سمیت دیگراضلا ع میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خدمت کا ؤنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جہاں لڑائی جھگڑ ے میں زخمی ہو نیو الا خدمت کا ؤنٹر پر اپنا آئی ڈی کارڈ نمبردے گا اور خدمت کا ؤنٹر زخمی کی تصو یر بنا کر ڈاکٹ جاری کرئے گا اور یہی سے متعلقہ تھا نہ کے فر نٹ ڈیسک پر بھی واقعہ کی رپورٹ بھیج دی جا ئے گی۔یادرہے کہ ابھی تھانہ سے ڈاکٹ جاری ہو تا ہے جس کیلئے تکودو کرنا پڑتی ہیاور اس ڈاکٹ کے باعث زخمی کے علاج اور میڈ یکو لیگل سرٹیفکیٹ کے حصو ل میں بھی مشکلات ھیں۔ اب اس خدمت کاونٹر سے زیا دہ زخمی افراد کی اینڈرائیڈ فون کے ذ ر یعے تصا ویر بنائی جائیں گیں۔آئی جی نے متعلقہ حکام کو ایک ماہ میں خدمت کا ؤنٹر آپریشنل کر نے کی ہدایت کر دی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں