الیکشن کمیشن نے سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای91 کے 20 پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کا حکم دیدیا

2فروری کو دوبارہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن اور سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جانے لگے

ہفتہ 19 جنوری 2019 12:47

الیکشن کمیشن نے سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای91 کے 20 پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کا حکم دیدیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کا حکم دے دیا جس کے مطابق 2فروری کو دوبارہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن اور سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جانے لگے۔ ذرائع کے مطابق 25جولائی کو عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج سرگودھانی26جولائی کو حلقہ این ای91 کافارم47جاری کیا جس میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نی110325‘ پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ نی110246 ووٹ حاصل کئے اور دوبارہ گنتی کے بعد فارم49 میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نی110654 جبکہ چوہدری عامر سلطان چیمہ نی110567 ووٹ لئے اس طرح ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کو87ووٹوں سے برتری سے کامیاب قرار دے دیا گیا اور وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے گے۔

(جاری ہے)

12 اگست کو چوہدری عامر سلطان چیمہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کاحکم دیاتو پندرہ نومبر تک259 پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی ہوئی تھی کہ سپریم کورٹ نے کل345 پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی کا حکم کر دیا۔28نومبر تک گنتی کا عمل تومکمل ہوا جس میں چوہدری عامر سلطان چیمہ نی107937 جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نی106651 ووٹ درست قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے فارم48 میں مکمل رپورٹ کے ساتھ بیس پولنگ اسٹیشنوں کے بیگوں کی سیلوں کی تبدیلی کا انکشاف کرتے ہوئے معاملہ الیکشن کمشن آف پاکستان کو بجھوا دیا جس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نی20 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ اسٹیشن نمبر261 چک 127جنوبی ‘پولنگ اسٹیشن نمبر262چک107شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر263 چک111شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر264 چک121جنوبی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر265چک121جنوبی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر266چک113شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر267چک113شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر268 چک114شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر269 چک115شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر270 چک129شمالی مردانہ‘ پولنگ اسٹیشن نمبر276 چک128شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر277 چک144/145 شمالی ‘پولنگ اسٹیشن نمبر278 چک141شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر279 چک131شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر280 چک134شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر291 چک139/140شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر292 چک154شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر293 چک155شمالی‘ پولنگ اسٹیشن نمبر294 چک155شمالی(مردانہ)‘ پولنگ اسٹیشن نمبر295 چک155شمالی(زنانہ) پر دوبارہ پولنگ کے لئے 2 فروری کی تاریخ مقرر کی جس پر انتظامات کو مکمل کر کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں