سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے نواح میں مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 22 فروری 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے نواح میں مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈی رہبران داخلی چاوہ میں غلام شبیر نے ساجد حسین کو اپنے ڈیرہ پر آنے سے منع کیا تو آپس میں گالی گلوچ ہوئی جس کی رنجش پر ساجد نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے غلام شبیر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔بھیرہ پولیس نے مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے غلام حسنین کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مقتول کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں