پکیاں سڑکاں ، سوکھے پینڈے کا نام تبدیل کر کے نیا پاکستان منزلیں آسان رکھ دیا گیا

منصوبے کے تحت ضلع بھر میں دیہی علاقوں کی 5 کلو میٹر تک سڑکیں کھیتوں سے منڈی تک کیلئے بنائی جائیں گی

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

پکیاں سڑکاں ، سوکھے پینڈے کا نام تبدیل کر کے نیا پاکستان منزلیں آسان رکھ دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پکیاں سڑکاں ، سوکھے پینڈے کا نام تبدیل کر کے نیا پاکستان منزلیں آسان رکھ دیا گیا ، اس منصوبے کے تحت ضلع بھر میں دیہی علاقوں کی 5 کلو میٹر تک سڑکیں کھیتوں سے منڈی تک کیلئے بنائی جائیں گی، رواں مالی سال کے دوران ضلع سرگودھا کی 48 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیروں مرمت کیلئے 65 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق دور حکومت کے پروگرام ’’پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے ‘‘ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،اب موجودہ حکومت نے اس منصوبے کا نام تبدیل کر کے باقی تمام خدو خال وہی رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے منصوبے کو ’’نیاء پاکستان،منزلیں آسان‘‘کا نام دیا ہے سابق دور حکومت میں کھیتوں سے منڈیوں تک پختہ سڑکیں بنانے کیلئے بننے والی پانچ کلو میٹر تک کی سڑک کیلئے 8 انچ کھدائی کرنے کے بعد نیا بیس بنانا ،6 انچ کی لیئر اور 2 انچ کی کارپٹ لیئر ڈالی جاتی تھی جس پر فی کلومیٹر خرچ 13 لاکھ روپے آتا تھا جبکہ 5 کلو میٹر تک کی سڑک پر 60 لاکھ روپے خرچ ہوتے تھے ، لیکن اب اس منصوبے کا نام نیا ء پاکستان منزلیں آسان رکھ کر فی کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 14 لاکھ روپے کی منصوری دے دی ہے،اس منصوبے کے تحت رواں مالی سال میں ضلع سرگودھا کی 48 کلو میٹر کی نئی سڑکوں کی تعمیروں مرمت کی جائے گی جس کیلئے 65 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں