کڑے وقت میں کشمیر یوںکے ساتھ ہیں، چودھری فیصل فاروق چیمہ

اتوار 18 اگست 2019 12:45

سرگودھا۔18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کڑے وقت میں کشمیر یوںکے ساتھ ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے آمرانہ اقدام کیا، مودی سرکارکے ظلم کی سیاہ رات ختم ہونیوالی ہے ، کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں، بھارت کوہرسطح پر رسوائی کا سامنا ہوگا، ، ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چودھری فیصل فاروق چیمہ نے اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر نہ صرف ایک قومی مقصد ہے بلکہ بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے اور سب نے یک زبان ہو کر کشمیر کاز کیلئے آواز اٹھائی جو کہ ہر لحا ظ سے خوش آئند ہے،انہوںنے کہا کہ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیں وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی عظیم قربانی پر ناز ہے، چودھری فیصل فاروق چیمہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، بلاشبہ بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے اس لئے عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کے جارحانہ اقدامات اور کشمیر میں جاری آگ و خون کا سلسلہ بند کروائے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں