تاجر برادری، حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ،کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، صدر انجمن تاجران سرگودھا

پیر 26 اگست 2019 14:05

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) بھارت نے جنت نظیر وادی کو کشمیری عوام کیلئے جہنم بنا دیا ہے پاک فوج جس طرح ملکی دفاع کیلئے بھارت سمیت دیگر دشمن قوتوں کیساتھ برسر پیکار ہے پوری پاکستانی قوم خصوصاً تاجر برادری، حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تاجر برادری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور حکومت کی کاوشوں کے پیش نظر آج ملک میں امن نظر آرہا ہے تاجر برادری یقین دلاتی ہے کہ جب بھی ملک پر خدا نہ کرے برا وقت آیا تاجر برادری ہر اول دستے کا کام کریگی شفیق الرحمن نے کہا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ قابل تحسین ہے اور جس طرح دنیا بھر میں پاکستانی کشمیریوں کی حمایت کیلئے نکل رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

شفیق الرحمن نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دشمن کیخلاف برسر پیکار ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت کوکسی بھی جارحیت سے پہلے سو بار سوچنا ہوگا انہیں پتہ ہے کہ ان کا مقابلہ موت سے نہ ڈرنے والے پاک فوج کے جوانوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں