محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے 7سال سے اشتہاری ملزم اکاؤنٹنٹ دفتر ریجنل پولیس سرگودھا کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

اتوار 15 ستمبر 2019 12:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے 7سال سے اشتہاری ملزم اکاؤنٹنٹ دفتر ریجنل پولیس سرگودھا کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ملزم سے خردبرد کی رقم 32 لاکھ 55 ہزار 88روپے ریکوری کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اشتہاریوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے 7 سال پرانے درج مقدمہ نمبر16/2012 میں مطلوب اشتہاری ملزم دلشاد شاہ اکاؤنٹنٹ ریجنل پولیس آفس سرگودھا کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ریمانڈ میں ملزم دلشاد سے خوردبرد کی گئی رقم مبلغ 32لاکھ55ہزار 88روپے ریکوری کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں