محکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف محکموں کے نادہندگان سے 1کروڑ10 لاکھ98 ہزارروپے وصول کر لئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 16:05

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے 1کروڑ 10لاکھ 98 ہزار7سو9 روپے مختلف محکموں کے نادہندگان سے وصول کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس اور حکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف واضح کردہ پالیسوں کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان وڑائچ کی نگرانی میںاینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے سرگودھا ڈویژن میں سرکاری واجبات کے نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع میانوالی میں محمدخرم انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن میانوالی کی نگرانی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان سے 43لاکھ87ہزار89روپے ریکورکیے اسی طرح میونسپل کارپوریشن میانوالی نے سرکاری دوکانات کے نادہندگان سے 2لاکھ11ہزار6سو20روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ضلع بھکر میں بھی سر گرم عمل ہے جہاں پر محمد اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل/تفتیش) اینٹی کرپشن بھکر نے کرپٹ مافیا اور سرکاری واجبات کے نادہندگان کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے محکمہ انہار کے نادہندگان جن کے ذمہ آبیانہ کی رقم واجباب الادا تھی اُن سے 65لاکھ روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں