سلانوالی میں 2گوداموں پر چھاپے، 600 بور ی چینی برآمد

بدھ 19 فروری 2020 15:55

سرگودھا ۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ) تحصیل سلانوالی انتظامیہ نیسپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹ پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 600 بوری چینی برآمد کرکے 2 گودام سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹ پر سلانوالی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ نواحی چک نمبر 117 جنوبی اور شاہین آباد میں چینی کے گوداموں پر چھاپے مار کر 600بوریاں برآمد کر کے گوداموں کو سیل کر دیا اور گودام کے مالکان شاہد عمران اور مظاہر کو 25،25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں