سرگودھا ‘فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا تاجروں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کے لئے ڈور ٹو ڈور سروے کا فیصلہ

اتوار 23 فروری 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجروں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کے لئے ڈور ٹو ڈور سروے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے آج 24فروری سے سرگودھا ریجن کے پانچوں اضلاع کے مختلف بازاروں کا سروے شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے سروے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو تاجر تنظیموں کے ہمراہ بازاروں میں داخل ہو نگئیں۔

زرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کمشنر اور تاجر تنظیموں کے درمیان مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے تمام تاجر جو ٹیکس نیٹ ورک میں شامل نہیں انہیں ٹیکس نیٹ ورک میں لیا جائے گا جس کے لئے تاجران تعاون کریں گے جس پر چیف کمشنر انکم ٹیکس سرگودھا نے خوشاب، میانوالی، بھکر،منڈی بہاوالدین اور سرگودھا کے آفسران پر مشتمل سروے ٹیمیں مقرر کر دیں جو آج 24فروری سے پانچوں اضلاع کے بازاروں میں سروے کریں گئیں اور تاجروں کو رضا کارانہ طور پر ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کے لئے ترغیب دیتے ہوئے اپنی فہرستیں مکمل کریں گئیں۔

(جاری ہے)

جس میں بازار،کاروبار،سرمایہ،مالک کے کوائف اور شناختی کارڈز کو درج کیا جائے گا۔ایف بی آر نے مقررہ ٹیمیں کو ہدایت کی ہے کہ تمام تاجران کو ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار میں لانے کیلئے تاجر تنظیموں کے ہمراہ بازاروں میں داخل ہو کر ان کے ساتھ مل کر سروے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس سروے کے دوران جن تاجران کو کوئی شکایات اور ان کے مسائل ہیں ان کے کاروباری پوائنٹس کو بھی چیک کر کے کوائف کو درست کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں