پروموشن بورڈ کا اجلاس، 28 کانسٹیبلان کی نئے عہدے پر ترقی

منگل 7 اپریل 2020 15:51

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پروموشن بورڈ سرگودہا کے اجلاس میں 28کانسٹیبلان کونئے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ضلع سرگودھا سے ہیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ترقی محنت کا ثمر ہے، امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ محنت اور لگن سے اپنے نئے فرائض کی انجام دہی کریں تاکہ ملک میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کو ختم کرنے میں مدد ملے کیونکہ ترقی حاصل کرنے کے بعد ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے ترقی پانے والے کانسٹیبلان کو مبارکباد دی۔ ضلع ہذا سے ہیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عبدالحمید، محمد رمضان، خرم اقبال، محمد اسلم، محمد نواز، اسلم حیات، مشکور حسین، عمران حامد، بلال احمد ، محمد بلال، امجد پرویز، میثم خان، محمد وارث، زاہد عباس، محمد فیصل ، محمد اصغر، محمد سرفراز، عمران یوسف، اکبرحیات، حیدر عباس، احسان بیگ، ناصر احمد، محمد اعجاز ، محمد عرفان ، بشیر احمد، محمد یار اور محمد فیروز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں