آلائشوں کو پولیتھین بیگز میں ڈال کر گھروں کے باہر یا کارپوریشن کے مخصوص کیے گئے مقامات پر رکھیں ،کمشنر میٹروپولیٹن کارپوریشن
ہفتہ 1 اگست 2020 17:45
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں عید الاضحی کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ‘ چیف میٹروپولیٹن افسر طارق پرویا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رانا شاہد ‘ میٹروپولیٹن افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے کہاکہ صفائی ‘ سیوریج وڈرینج اور آلائشوں کی تلفی کیلئے کارپوریشن نے شہر کو پانچ سیکٹر میں تقسیم کیاہے ۔سیکٹرانچارجز کے رابطہ نمبر شہر کے تمام اہم مقامات پر آویزاں کئے گئے ہیں ۔شہری اپنی شکایات اورمشکلات بارے سیکٹر انچارج کو آگاہ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سیکٹر یا یونین کونسل میں شکایات ابھرنے کی صورت میں عملہ او رسیکٹر انچارج کو محض معطلی نہیں بلکہ کالے پانی کی سزا دی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے ملازمین او رافسران کسی رعایت کے مستحق نہیں جو وسائل کی دستیابی کے باوجود مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران سپروائزری کردار ادا کریں گے اور تمام یونین کونسلوں پر نظر رکھنے کیلئے دورے کریںگے ۔انہوں نے کہاکہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل 31جولائی سے تین اگست تک جاری رہے گا ۔کارپوریشن نے مشینری کی کمی پوری کرنے کیلئے ٹریکٹر ٹرالیاں او رچنگ چی رکشے کرائے پر لئے ہیں تاکہ آلائشیں تنگ گلیوں سے اٹھانے میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے کہاکہ فضلہ ‘آلائشیں اور قربانی کے جانوروں کی باقیات کو تکنیکی انداز سے دفن کرنے کیلئے 91شمالی اور ماڈل ٹاؤن کے قریب گہری کھائیاں کھودی گئی ہیں اور وہاں پر مشینری موجود رہے گی ۔کارپوریشن نے تمام عملہ کی چھوٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔شہریوں میں پانچ ہزار سے زائد پولیتھن بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔برساتی پانی کے اخراجات کیلئے تمام موٹریں فعال بنائی گئی ہیں ۔انہوں نے افسران پر واضح کیا ہے کہ ان کے موبائل او ر رابطہ نمبرز معطل ہونے کی صورت میں انہیں معطل کر دیا جائیگا ۔ کمشنر نے اوورہیڈبرجز کے نیچے تجاوزات کو مستقل ختم کرنے کاحکم دیا اور عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ایم او ریگولیشن کے خلاف کارروائی کا انتباہ کیا ۔ میڈیا کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ کارپوریشن کو مالی بحران کا سامنا ہے تاہم حکومت نے میٹروپولیٹن سہولتیں بہتر بنا نے کیلئے دس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا عندیہ دے رکھاہے جس سے بھاری مشینری خریدی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کو ڈرائیوروںکی کمی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں جس کیلئے حکومت پنجاب سے خصوصی منظوری حاصل کی جائیگی تاکہ ڈرائیوراو رعملہ کی بھرتی ممکن ہوسکے ۔ اس موقع پر میڈیاکے ذریعے انہوں نے شہریوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی او ر اپیل کی کہ وہ کورونا سے اپنا تحفظ یقینی بنائیں ۔کارپوریشن کے عملہ سے تعاون کریں تاکہ ان کی زندگی آسان ہو سکے ۔ انہوں نے تاجروںکی طرف سے بھر پور تعاون کو سراہا اور کہاکہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ انتہائی مجبوری میں کیاہے تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ بعدازاں انہوں نے پولیتھن بیگزگھر گھر تقسیم کیلئے سیکٹر انچارجوں کے حوالے کیے ۔متعلقہ عنوان :
سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیسکو ٹاسک فورس کی سرگودھا میں بجلی چور وں کے خلاف کارروائی میں 8 افراد گرفتار
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی غیر قانونی بس سٹینڈز سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی، گاڑیاں ضبط
یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
نمازجمعہ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
سرگودھا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سیکرٹری ایکسائز
سرگودھا میں قتل کی دیرینہ رنجش میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 40 سالہ محنت کش کو قتل کر دیا
سرگودھا، محکمہ صحت کے ورکرز کے لگائے گے غلط حفاظتی انجکشن کے باعث تین ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
”ستھرا پنجاب“ پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے پوری توجہ سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی ..
تاجروں کو بے جا تنگ کرنے والے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ممبر ایڈوائزری کمیٹی وفاقی ٹیکس محتسب ..
تھانہ بھلوال صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا
فلورا فیسٹیول کا تیسرا روز، میوزیکل شو میں مقامی ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کا سلسلہ جاری
سرگودھا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار