سرگودھا،بیوی کو قتل، سالی کو زخمی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے ملزم کو سزائے موت ،دس لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

منگل 28 ستمبر 2021 16:20

سرگودھا،بیوی کو قتل، سالی کو زخمی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے ملزم کو سزائے موت ،دس لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) بیوی کو قتل اور سالی کو زخمی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کلورکوٹ کے گاؤں حطارانولہ میں گزشتہ سال نوجوان شیر زمان نے کردار کے شک میں اپنی بیوی علشبہ بی بی کو چھریوں کے وار کر کے قتل اور سالی کو زخمی کر دیا۔جس پر درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئیایڈیشنل سیشن جج کلورکوٹ ملک لطیف نے ملزم کو سزائے موت اور آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں