سرگودھا،5 افرادکے قتل ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا،ایک ملزم کو سزائے موت، آٹھ کو عمر قید کی سزا

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:21

سرگودھا،5 افرادکے قتل ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا،ایک ملزم کو سزائے موت، آٹھ کو عمر قید کی سزا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب سیدشہزادمظفرہمدانی نے گنجیال شمالی میں درختوں کے تنازعہ پر ٹھیٹھیہ برادری کے دو گروپوں میں لڑائی جھگڑا کے نتیجہ میں 5 افرادکے قتل اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک گروپ کے مرکزی ملزم کو تین بار سزائے موت 8 افراد کو عمر قید کا حکم سنا دیا جبکہ دونوں گروپوں کے 11 افراد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائد آباد کے گاؤں گنجیال میں درختوں کے تنازعہ پر ٹھٹیھٹیہ برداری کے دو دھڑوں کے درمیان 13 جون 2019کو مسلح تصادم میں ثناء اللہ گروپ کے چار افراد جاںبحق اور متعدد شدید زخمی اور خدا یار گروپ کا ایک شخص جاںبحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور وقوعہ پر تھانہ قائداباد نے بجرم302،324،337A ,337F3,337F5,337L2,148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

جس میں خدایارولدربنوازقوم ٹھیٹھہ گروپ کی طرف سے 4افرادقتل اورمتعددزخمی،جبکہ ثنائ اللہ ولدمحمدحیات قوم ٹھیٹھہ گروپ کی طرف سیایک آدمی قتل ھوااورمتعددافراد زخمی ھوئے اس وقوعہ پر درج مقدمہ کا فاضل عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے فریق اول کی5 ملزمان ملزم خدایار ولد ربنواز قوم ٹھیٹھیہ کو 3بار سزائیموت اور6لاکھ معاوضہ مقتول،آحمداقبال ولد محمد اشرف کو30ھزارجرمانہ، محمد عمران ولدخدایارکو 25 ھزار جرمانہ،محمدشہبازولدربنواز کو5سال قید20ھزارجرمانہ، محمدفاروق ولدجہان کو 20 ہزارجرمانہ ایک ملزم کو بری جبکہ فریق دوم ثنائ اللہ ولد محمدحیات قوم ٹھیٹھیہ ساکن گنجیال شمالی کوعمرقید2لاکھ معاوضہ،غلام رسول ولدیار محمدکو40ہزارجرمانہ،محمدعلی ولد محمد خان کو5سال قید 7لاکھ73ہزار4سوروپے جرمانہ،عطاالرحمن ولدعالم خان کو 20ہزار جرمانہ،اللہ بخش ولدعالم خان کو 20ہزار جرمانہ، مظفر ولدمحمدخان کو20ہزار جرمانہ، محمد سعید ولدمحمد فرید کو 50ہزارجرمانہ،دوست محمد ولد محمد خان کو20ہزارجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ 10 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں