سرگودھا کے قصبہ ساہیوال میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان طالب علم جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:51

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سرگودھا کے قصبہ ساہیوال میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان طالب علم جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ساہیوال کے محلہ نواں لوک کے محمد شایان اور محمد عمران کبوتر بازی کر تے ہوئے چھت سے گزرنے والی بجلی کی ہیوی تار پر بیٹھے کبوتر کو لوہے کے راڈ سے اڑانے کی کوشش کر رہیتھے کہ لیاہے کا راڈ بجلی کے تار سے چھو گیا اور بجلی کا شدیدکرنٹ لگنے سے نوجوان طالب علم محمد شایان موقع پر جاں بحق دوسرا نوجوان محمد عمران شدید زخمی ہو گیا۔جس کوطبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو لے لیجایا گیا جہاں سے نازک حالت کے پیش نظر شدید زخمی نوجوان کو سرگودیا ریفر کر دیاگیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں